16 اپریل 2026 - 00:47
امریکی کیریئر انصار اللہ کے خوف سے جنوبی افریقہ کا طواف کرے گا / یمن سے ڈر گیا تو ایران کا سامنا کیونکر کرے گا!؟

امریکی طیارہ بردار یو ایس ایس جارج ایچ بش اور متعلقہ والا اسٹرائک گرو نیمیبیا کے ساحل کی طرف گیا ہے کیونکہ وہ یمن کے ڈر سے آبنائے باب المندب سے گذرنے کے بجائے افریقہ کا پورا چکر کاٹ کرآ رہا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اطلاعات کے مطابق، امریکی طیارہ بردار یو ایس ایس جارج ایچ بش اور متعلقہ والا اسٹرائک گروپ نیمیبیا کے ساحل کی طرف گیا ہے کیونکہ وہ یمن کے ڈر سے آبنائے باب المندب سے گذرنے کے بجائے افریقہ کا پورا چکر کاٹ کرآ رہا ہے۔

امریکی فوجی ماہرین نے کہا: "اگر یہ اسٹرائیک گروپ آبنائے باب المندب طے کرتے ہوئے یمنیوں کی زد میں آنے سے خائف ہے، تو یہ کارگو جہازوں کو کس قسم کا امن فراہم کرے گا؟

یمنی فوج ایرانی اسلحے سے لیس ہے لیکن ایرانیوں کے زیر استعمال ہتھیاروں سے کمزور ہے، تو یہ امریکی جہاز آبنائے ہرمز میں کیونکر داخل ہوگا جو عظیم چیلنجوں سے مالامال ہے؟

واضح رہے کہ ٹرمپ نے قبل ازیں بڑے بڑے نعروں کے ساتھ دو یا تین طیارہ بردار جہاز خطے میں روانہ کئے۔ یو ایس ایس ابراہام لنکن ایک ہزار کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے پر تعینات رہا اور ایرانی افواج کے کئی حملوں سے جان بچا کر مشرقی بحر ہند کی طرف بھاگ نکلا، یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ بحیرہ احمر میں نشانہ بنا اس میں آگ لگ گئی اور کم از کم 14 مہینوں تک ناکارہ ہو گیا۔

یقینا روایتی امریکی طاقت زائل ہوگئی ہے اور اس طاقت کے اوزار بھی آج کی جنگوں کا سامنا کرنے سے عاجز ہیں۔ ایران کے تیزرفتار اور سستے ہتھیار جنگ کا انجام رقم کرنے میں اپنا کردار ثابت کر چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

امریکی کیریئر انصار اللہ کے خوف سے جنوبی افریقہ کا طواف کرے گا / یمن سے ڈر گیا تو ایران کا سامنا کیونکر کرے گا!؟

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha